29 اپریل 2015 - 06:28
سعودی عرب کے کینہ پروروں کے اقدام پر افخم کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران، ہلال احمر کے طیاروں کو یمن کے صنعا ایر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہ دینے کو ایک غیر انسانی اقدام قرار دیتا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی طیاروں کے ذریعے ایران کے ہلال احمر کے طیاروں کو صنعا ایرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ دینا، ایک غیر انسانی اور دشمنانہ اقدام ہے۔ مرضیہ افخم نے سعودی طیاروں کی فوجی کاروائی کو، یمن کے، بےگناہ عوام پر مزید دباؤ ڈالنے کا اقدام قرار دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بین الاقوامی اداروں خاص طور پر عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے، یمن کے عوام کےلئے، غذائی اشیاء اور دواؤں کی ترسیل سے حالات سازگار بنائےجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169